نیب کی کارروائیوں کے خلاف درخواست دائر،وکلا غائب،سماعت ملتوی

نیب کی کارروائیوں کے خلاف درخواست دائر،وکلا غائب،سماعت ملتوی


کراچی(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اداروں میں نیب کی کارروائیوں کے خلاف سابق سیکرٹری لینڈ غلام مصطفی  کی درخواست پر سماعت، عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی اداروں میں نیب کی کاروائیوں کے خلاف سابق سیکرٹری غلام مصطفی پھل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں دائر درخواست میں سابق سیکرٹری کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نیب قانون کے تحت صرف وفاقی اداروں میں کارروائی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ سیکرٹریٹ میں آگ لگنے سے اہم ریکارڈ جل گیا

 

واضح رہے کہ نیب کو صوبائی اداروں میں کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ لہذا نیب عدالت سے استدعا ہے کہ وہ نیب کو صوبائی اداروں میں کارروائی نہ کرنے کا حکم دے۔عدالت نے دائر درخواست کی سماعت وکلا کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔