پی ایس ایل تھری کا تاج ملتان سلطان کی طرف سرکنے لگا


لاہور(24نیوز)عالمی دباﺅ، دشمن کی چالوں کے باوجود گزشتہ پی ایس ایل فائنل کا پاکستان میں کامیاب انعقاد ہوا اس بار سیمی فائنلز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا،گزشتہ ایونٹس کا قومی ٹیم کو فائدہ یہ ہوا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل یقین کامیابی ملی،اس کے بعد دنیا پاکستان کی طرف دیکھنے پر مجبور ہوگئی۔ لاہور میں پاکستانیوں نے بلے سے دہشت کو ہرایا تھا گویا پی ایس ایل 2 کا کامیاب ہونا پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ثابت ہوا جس کا اعتراف بدترین دشمن بھارت کے میڈیا نے بھی کیا،اسی کا ثمر ہے کہ ورلڈ لالیون پاکستان میں آئی اب تین میچز پاکستان میں ہونے جارہے ہیں۔
پی ایس ایل تھری کی اہم اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار ایونٹ میں شامل ہونیوالی ٹیم ملتان سلطان کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ،پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں تمام ٹیمیں ٹرافی کی دوڑ میں مصروف ہیں ، ٹورنامنٹ کے آدھے میچز مکمل ہونے کے بعد کون پی ایس ایل ٹرافی کے سب سے قریب اور کون کتنا دور ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے،اس وقت پوئنٹس ٹیبل پر ہے کرکٹ کے سلطان ملتان سلطانز کا ہے راج ہے، ملتان سلطانز 5 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ 7 پوئنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر براجمان ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد کراچی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اسی طرح پشاور زلمی جو دفاعی چیمپئین بھی وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے درجے کی ٹیم ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میں الیمینیٹر سپاٹ کی جنگ جاری ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوئنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ گزشتہ سال کے فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوئنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ،لاہور قلندرز 5 میچز میں 5 شکستوں کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے، نصف ٹورنامینٹ کے بعد شائقین کرکٹ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل چیمپینز بنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔


ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا آج ہونیوالا ٹاکرا ایونٹ کے مستقبل کی راہ متعین کرے گا، ملتان کے سلطان پشاوری زلمیوں کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ملتان سلطانز کو اب تک 5 میچز میں 3 میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا ہوا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا، اوپنر کمار سنگا کارا 3 نصف سنچریاں کے ساتھ 177 رنز بنا کر پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر ہیں،جہاں ملتان سلتان کے بلے بازوں نے اپنا لوہا منوایا وہی پی ایس ایل تھری کے ہیٹرک ہیرو عمران طاہر 10 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں، ملتان سلطانز نے سابقہ کارکردگی کی کا سلسلہ برقرار رکھا تو ٹرافی حاصل کرنے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔