راجہ رنجیت سنگھ حویلی کی دراڑیں حکومتی توجہ کی منتظر

راجہ رنجیت سنگھ حویلی کی دراڑیں حکومتی توجہ کی منتظر


گوجرانوالہ(24نیوز) آج بھی کئی تاریخی اورثقافتی عمارات موجود،ان میں سکھ حکمران راجہ رنجیت سنگھ کی جائے پیدائش اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ دور حکومت کے بہادر سپوت مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جائے پیدائش گوجرانوالہ کے اندرون شہر میں آج بھی قائم ہے۔ حویلی کی طرز تعمیر اس کے جاہ و جلال کا پتہ دیتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ عمارت اب اپنی شان کو کھوتی جا رہی ہے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ تاریخی ورثہ اب شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیتل، تانبے کے برتنوں کا دور ختم،ایلومینیم ،پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے پینے کا رواج عام
 

 اہل علاقہ کے مطابق اب یہاں ہر وقت نشؤں کا راج رہتا ہے۔ جگہ جگہ پڑی دراڑیں اور خطرناک حد تک ٹوٹی دیواریں حکومتی چشم پوشی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حویلی کے برآمدے اب کسی بھی وقت منہدم ہونے کے خطرے سے سیاح یہاں آنا کم کر گئے ہیں۔  لوگوں کا کہنا تھا کہ بہت سے سکھ اپنے راجہ کی جنم بھومی کو دیکھنے آتے ہیں لیکن اس کی خستہ حالی سے دلبرداشتہ ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔