سابق چیئرمین سی ڈی اے، ممبر فنانس کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا

سابق چیئرمین سی ڈی اے، ممبر فنانس کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا


اسلام آباد(24نیوز) نیب نے کرپشن اور اختیارت کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، دونوں ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہی اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان کو نیب نے گرفتار کیا، امتیاز عنایت الہی اور سعید الرحمان پر اسلام آباد میں شکر پڑیاں کلچرل کمپلیکس کی تعمیرمیں کرپشن کے الزامات ہیں۔

گرفتار دونوں افسران کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رو برو پیش کیاگیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 47 کروڑ سے روپے سے زائد کانقصان پہنچایا، ملزموں نے اسلام آباد کلچرل کمپلیکس کی تعمیر روکنے کی منظوری دی۔

احتساب عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔