ایم کیو ایم کی پتنگ کٹنے سے کیسے بچے گی،فارمولا سامنے آگیا

ایم کیو ایم کی پتنگ کٹنے سے کیسے بچے گی،فارمولا سامنے آگیا


کراچی(24نیوز) پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو بحران سے بچانے کا فارمولا دے دیا، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کہتےہیں کہ اگر ایم کیو ایم کو بچانا ہے تو فاروق ستار پارٹی سے علیحدہ ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایم کیوایم کے الزامات پر دبنگ جواب دیا اور ایم کیوایم کو بچانے کا فارمولا بھی بتادیا۔ناصر شاہ کہتے ہیں فاروق ستار کی پالیسی کی وجہ سے ایم کیوایم منتشر ہوئی۔ اگر متحدہ کو بچانا ہے تو فاروق بھائی  پارٹی چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کا اصل کنوینر کون؟؟آئندہ سماعت پر فاروق ستار طلب

 علاوہ ازیں ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ باجیاں ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں۔حلفیہ کہتا ہوں میں نے کسی کو پیسے نہیں دیئے۔ وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنا چئیرمین سینٹ لائے۔ رضا ربانی کی بطور چئیرمین سینٹ سب متفق ہیں۔