سری لنکا میں بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان فسادات ، ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان فسادات ، ایمرجنسی نافذ


کولمبو(24نیوز) سری لنکا میں بدھ مت اورمسلمانوں کے فسادات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بدھ مت کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات پھوٹ پڑنے پر ایمر جنسی نافذ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر نے 10روز کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کی ہے، پیر کے روز کینیڈی میں بدھ مت کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات پھوٹ پڑے تھے، بدھ مت لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے مذہب کے پیروکاروں کو زبردستی مسلمان بنایا جارہا ہے۔