بلاول کا ایم کیو ایم کو خطرناک باؤنسر،ایک وکٹ اڑا لی

بلاول کا ایم کیو ایم کو خطرناک باؤنسر،ایک وکٹ اڑا لی


کراچی (24نیوز)جوں جوں عام انتخابات قریب آتے جارہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے کیلئے باؤنسرز مارنے شروع کردیے ہیں، اس وقتسب سے خطر ناک باؤنسرز سندھ میں پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ن لیگ کی چار وکیٹیں گرائیں،خیبرپی کے میں پی ٹی آئی کے کھلاڑی آؤٹ کیے اب ایم کیو ایم نشانے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کوووٹ ڈالنے کااعتراف کیا اور اعلان کیا کہ وہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ایم کیو ایم میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک سے پردہ اٹھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی پتنگ کٹنے سے کیسے بچے گی،فارمولا سامنے آگیا
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں ہوئی تو ایم کیو ایم کی 5 ارکان کے نام ہی کیوں لیے جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی میں جمعہ کے روز ہی (سینیٹ الیکشن سے ایک روز پہلے)وزیر اعلیٰ ہا?س میں ہونے والے ڈنر کے موقع پر شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم آئندہ 2 سے 3 روز میں باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گی۔
ہیر سوہو نے کہا کہ ایم کیو ایم میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ، وہاں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے پریس کانفرنس میں بتائیں گی، آئندہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی میں نہیں جاؤں گی۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن کے دوران اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کو بیچا ، پارٹی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔