پیرس کی خوشبووں کو کس نےدے دی مات؟

پیرس کی خوشبووں کو کس نےدے دی مات؟


طائف(24نیوز)پھولوں کا بادشاہ گلاب،طائف کے گلابی عطر نے پیرس کی خوشبووں کو مات دیدی، 36 کارخانوں میں گلاب کےعطر کی تیاری زورپکڑگئی، گلاب کی پیداوار کے لئے 860 فارمزبھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوں توپیرس کوخوشبوں کا شہر کہا جاتا ہے مگرسعودی عرب میں بھی گلاب کے پھول کا عطر لاجواب ہے۔طائف میں پھولوں کے بادشاہ گلاب کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔گلاب کو توڑنے کاعمل مارچ سے اپریل کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ گلاب کے پھول سے عطر اور عرق تیار کیا جاتا ہے۔ یہ عرق نہ صرف جلد کو ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے بلکے کئی وٹامنز سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ گلاب کا عطر دنیا میں سب سے مہنگا تصورکیا جاتا ہے۔یہ بادشاہوں اور شہزادوں کا عطر کہلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائنسدانوں نے شارک مچھلی کی نایاب قسم دریافت کرلی

 واضح رہے کہ طائف میں گلاب کی پیداوار کے لئے 860 فارمز موجود ہیں اور اس کی سالانہ پیداوار 50 کروڑ پھولوں کے قریب ہے۔گلاب کا عطرسعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور تحفے میں بھی دیا جاتا ہے۔