پشاور:سیکیورٹی اداروں کی مثالی کارکردگی، دہشتگردی روکنے میں کامیاب

پشاور:سیکیورٹی اداروں کی مثالی کارکردگی، دہشتگردی روکنے میں کامیاب


پشاور (24نیوز) پچھلے سالوں کی نسبت رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی کامیاب کاروائیوں کی بدولت دہشتگردی کےکئی منصوبےناکام بنا کرشہرکو محفوظ بنایا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق رواں سال دہشتگردی کا بڑا واقعہ گزشتہ دنوں پشاور میں اس وقت پیش آیا جب پی ڈی ایم اے کےڈپٹی ڈائیریکٹرکی گاڑی پررنگ روڈ کے مقام پردھماکہ کیاگیا، جس میں ڈپٹی ڈائیریکٹرشکیل خان محفوظ رہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی کامیاب کاروائیوں کی بدولت دہشتگردی کےکئی منصوبےناکام بنا کرشہرکو محفوظ بنایاگیا۔ اسی طرح بھاری مقدار میں اسلحہ وبارودی مواد کے ساتھ تخریب کار بھی پکڑےگئے۔

البتہ جرائم کی روک تھام میں پشاورپولیس کو خاطرخواہ کامیابیاں نہیں ملی۔ رواں سال شہرمیں 30 افراد کو قتل کیا گیا اسی طرح چوری، ڈکیتی ، راہزنی، اغوا ودیگرجرائم کےایک ہزارسےزائد واقعات رپورٹ ہوئے۔