’’اُؑڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے‘‘تندرستی سے قبل کلثوم نواز کو نئی بیماری لگ گئی

’’اُؑڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے‘‘تندرستی سے قبل کلثوم نواز کو نئی بیماری لگ گئی


لندن(24نیوز) کلثوم نواز کے ویزے کی توسیع کےلیے شریف خاندان نے برطانوی ہوم آفس سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گردن کا ٹیومر دوبارہ متحرک ہونے کا خدشہ ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے بورڈ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز مسلسل سرجن سے رابطے میں رہیں، بیگم کلثوم نواز کی گردن میں موجود ٹیومر دوبارہ متحرک ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کے بورڈ نے بیگم کلثوم نواز کے علاج کے حوالے سے20 فیصد خدشہ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: شریف خاندان کے گرد گھیرا تنگ، نیب کو اہم ثبوت مل گئے

ٹیومر دوبارہ متحرک ہونے کے خدشہ سے کلثوم نواز کے ویزے کی توسیع کےلیے شریف خاندان نے برطانوی ہوم آفس سے رابطہ کیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کا ویزا ایکسپائر ہو رہا ہے، جس میں توسیع کے لیے شریف خاندان نے برطانوی ہوم آفس سے رابطہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ 6 ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے جبکہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔