آسکرز میں بہترین اداکارہ فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے والا شخص گرفتار

آسکرز میں بہترین اداکارہ فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے والا شخص گرفتار


واشنگٹن(24نیوز) آسکرز 2018 میں بہترین اداکارہ فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 آسکرز 2018 کی تقریب کے کچھ دیر بعد ہی بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران چوری کیا گیا۔ لاس اینجلس کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ کے کھو جان کے بعد ٹیری برائنٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔