سکھر:اسکول میں تفریحی میلہ کا انعقاد،گیتوں پر رقص بھی کیا گیا

سکھر:اسکول میں تفریحی میلہ کا انعقاد،گیتوں پر رقص بھی کیا گیا


سکھر(24نیوز) آئی بی اے پبلک اسکول سکھرمیں تفریحی میلے کا انعقاد،طلبہ وطالبات نے لڈواورشطرنج سمیت مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیااورگیتوں پررقص بھی کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی اے پبلک اسکول میں منعقدہ تفریحی تعلیمی میلے میں اندرون سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم کردہ اسکولوں کے طالب علموں، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔میلے میں طلبہ و طالبات نے لڈو اور کیرم بورڈ سمیت دیگر کھیل کھیل کر نہ صرف اپنی ذہنی آزمائش کا جائزہ لیا بلکہ شرکاء سے خوب داد بھی وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیرا ہتمام2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس
 علاوہ ازیں شرکا کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سندھ میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کیلئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے خستہ حال اسکولوں کی ازسر نو تعمیر جاری ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ رنگا رنگ تفریحی میلے میں مختلف اسٹال لگائے گئے جس میں تاریخی اور ثقافتی کتابیں بھی رکھی گئیں۔