شامی فضائی حملے، بمباری ، سینکڑوں جاں بحق، عالمی ادارے میدان میں آگئے

شامی فضائی حملے، بمباری ، سینکڑوں جاں بحق، عالمی ادارے میدان میں آگئے


غوطہ (24نیوز) شام کے علاقہ غوطہ میں بمباری کا سلسلہ جاری، شامی فورسز کی بمباری سے 77مزید افراد جاں بحق ہو گئے۔

مشرقی غوطہ میں فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں مزید 77افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔عالمی ادارے ریڈ کراس کا 46ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ متاثرہ علاقے غوطہ میں پہنچ گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ستر فیصد دوائیں روک لی ہیں۔

ادارے کے مطابق ان ٹرکوں میں تقریبا 27 ہزار کے قریب افراد کے لیے خوراک اور دیگر امدادی سامان شامل ہے۔ علاقے میں 4 لاکھ افراد پھنسے ہیں۔ غوطہ پر بمباری سے اب تک 750 افراد مارے گئے ہیں۔