نارووال: سکول کا استاد شیطان بن گیا، شرمناک حرکات کا پردہ فاش


نارووال(24نیوز) سکول ٹیچرشیطان بن گیا، رمضان طالبات کوموبائل پر بے ہودہ وڈیوز دکھا کران سے چھیڑ خانی کرتا تھا۔

 نارووال کے استاد نے بے شرمی کی انتہا کردی۔ استاد رمضان  کم عمر طالبات سے غیر اخلاقی حرکات کرتا تھا، طالبات کو گندی وڈیو دیکھا کر بوسہ کنار اور چھڑ خانی کرتا ۔ استاد رمضان طالبات کو موبائل فون اور لیب ٹاپ پر غیر اخلاقی وڈیو دیکھاتا تھا۔ طالبات کی والدین سے شکایت ، والدین نے بچوں کی شکایت پر ٹیچر کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈی پی او عمران کشور کا کہنا ہے کہ ٹیچر کے موبائل اور لیب ٹاپ سے پورن وڈیو برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔

یہ ویڈیو ضرور دیکھیں: