اسکینڈل کوئین

اسکینڈل کوئین" میرا" باز نہ آئیں، نیا کارنامہ سامنے آگیا


لاہور (24نیوز) اسکینڈل کوئین اداکارہ میراکی گاڑی کاچالان ہوگیا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جو کہ اپنی شوخ و چنچل اداؤں اور گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اپنی ان خوبیوں کے علاوہ وہ کافی اسکینڈلز میں ملوث رہی ہیں،اب ان کا ایک اور نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ میرا جی نے گزشتہ 2 سال سے اپنی گاڑی کا ٹوکن ہی ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ایکسائز حکام نے ان کی گاڑی کا چلان کر دیا۔ میرابی ایم ڈبلیوکار ایل ای ایف 7733میں جارہی تھیں۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔