پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے


مانسہرہ (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ   ن  آج مانسہرہ میں جلسہ کررہی ہے۔ جس میں نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے،   جلسہ کے لیے  پنڈال سجا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  آج مانسہرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے،  حکمران جماعت نے جلسے کی تیاریاں زوروشور  سے کیں ، لوگوں کی بڑی تعداد نے جلسہ گاہ کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا مزاج بدل دیا

 جلسہ سے تاحیات نااہل نواز شریف اور ان کی صاجزادی مریم  نواز سمیت پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ جبکہ تیز آندھی کے باعث خیر مقدمی بل بورڈز اور بینرز اکھڑ گئے۔