گاڑی چور ہوجائیں ہوشیار، کوئٹہ کے نوجوان نے جدید آلہ بنا ڈالا


کوئٹہ (24نیوز) گاڑی چور ہوجائیں ہوشیار ، اب کوئی گاڑی چوری نہیں ہوگی،  کوئی ڈرائیور گاڑی تیز دوڑا بھی نہیں سکے گا ، کوئٹہ کے نوجوان انجینئر نے جدید آلہ بنا ڈالا ۔

 بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم صارم خان ، جنہوں نے ایک سال کی انتھک محنت کے بعد ریسکیو الرٹ سسٹم بنالیا۔ آلہ کےذریعے ٹریفک حادثات اور تیز رفتاری پر نظر رکھی جاسکتی ہے ۔ اس آلہ کے ذریعے پیغام رسانی کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی کروٹ نے آتی گرمی کو جاتی کردیا 
صارم کاکہنا ہے کہ اس آلے سے گاڑیوں کی چوری روکی جاسکتی ہے۔ ڈیوائس کو پاکستان میں متعارف کرانے سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔
صارم خان جیسے ہیرے بلوچستان کے ہر شعبے میں موجود ہیں، شرط یہ ہے کہ انھیں دل سے تراشا جائے۔