کراچی: بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید اذیت سے دوچار


کراچی (24نیوز)  گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن کے الیکٹرک کی من مانیاں جوں کی توں ہیں، شہری تاحال بدترین لوڈشڈنگ سے دوچار ہیں.

شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز ہوا تو کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کر گئے ,بن قاسم پاور پلانٹ سے شہر کو 200میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ۔
شہر کا درجہ حرارت تو معمول پر آ گیا لیکن تکنیکی خرابیاں تاحال کے الیکٹرک دور نہ کرسکی ،  شہری کہتے ہیں کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کردیا ہے .

یہ بھی پڑھیں: موسم کی کروٹ نے آتی گرمی کو جاتی کردیا

شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں گلشن اقبال ، کلفٹن، بہادراباد میں بھی تین سے پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ،  بجلی بندش سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔