جہلم میں خاندانی تنازع 3 جانیں لے گیا


جہلم (24نیوز)  خاندانی تنازع تین جانیں لے گیا، نرگس، ذیشان اوربسمہ کو تین تین گولیاں ماری گئیں۔

جہلم ،  تہرے قتل کامعاملہ، تھانہ ڈومیلی کی حدود پھڈیال میں تہرے قتل کی لرزا خیز واردات  سامنے آئی،  جہاں ماں بیٹی اور بیٹے کو گولیاں مار دیں گئیں۔ نرگس،   ذیشان  اور بسمہ  کو تین تین گولیاں لگیں ۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی چور ہوجائیں ہوشیار، کوئٹہ کے نوجوان نے جدید آلہ بنا ڈالا

غفار قیصرانی ڈی پی او جہلم   کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ خاندانی دشمنی ہے،  قتل کے ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے جلد ملزمان گرفتار ہوں گے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ ڈی پی او جہلم   کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر لیں گے ۔