پوری دنیا میں خلائی مخلوق الیکشن کا حصہ ہوتی ہے: خورشید شاہ


سکھر(24نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا دنیا کے کسی بھی حصے میں الیکشن ہوں  خلائی مخلوق حصہ ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا  15 مئی تک نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےسکھرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  15 مئی تک نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیں گے، و زیراعظم کے خلائی مخلوق کے بیان پر ان کا کہنا تھا سائنسدان بھی کہتے ہیں خلائی مخلوق موجود ہے،آسمانوں پررہتی ہے،دکھائی نہیں دیتی،انہوں نے کہا  دنیا ہو یا پاکستان ، ہر جگہ خلائی مخلوق انتخابات  کا حصہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئلہ کی کان میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد23 ہوگئی

انھوں نے کہا کہ  دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے ، ہمارے پاس کوئی اچھا لیڈر نہیں تاہم  بلاول بھٹو کی شکل میں جلد  لیڈر شپ بھی مل جائے گی۔

انھوں نے فاروق ستار کے حوالے سے کہا کہ  ان کو تو اپنی جماعت تسلیم نہیں کر رہی۔