اپنوں نے ٹھکرایا،غیروں نے سر آنکھو ں پر بٹھایا

اپنوں نے ٹھکرایا،غیروں نے سر آنکھو ں پر بٹھایا


(24نیوز) پاکستانی نثراد فیصل تاج انٹرنیشنل کرکٹ میں امریکا کی نمائندگی کے لیے تیار ہوگئے ہیں،مایہ ناز آل راؤنڈر کو امریکی شہریت کی پیشکش ہوئی ہے .
کوئٹہ میں پیدا ہونے والے فیصل تاج نے اپنے علاقہ سے ہی کلب کرکٹ کا آغاز کیا،قومی انڈ 19 ٹیم میں نام تو آیا لیکن پھر وہی ہوا جو اس ملک میں ہوتا چلا آیا،نا انصافی کی بھینٹ چڑھنے والا باصلاحیت کرکٹر امریکہ جا پہنچا،جہاں فرنچائز کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے امریکی قومی ٹیم تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی کروٹ نے آتی گرمی کو جاتی کردیا

فیصل تاج کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا توگرین ٹیم کی نمائندگی اعزاز ہو گی کیونکہ پاکستان ہمیشہ سے ترجیح ہے۔
امریکی میڈیا میں بھی فیصل تاج کی شاندار کارکردگی پر انکی تعریفیں اور خوب چرچے ہوئے تاہم پی سی بی کے کرتا دھرتا کو بھی چاہیے کہ وہ فیصل تاج کے لیے بہتراقدام کریں۔