کراچی میں سی این جی کے نرخوں میں اضافہ


کراچی (24نیوز)  سی این جی کے نرخوں میں ایک پھر اضافہ کردیاگیا، ایک روپے ستر پیسے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 81روپے ستر پیسے فی کلو ہو گئی ، سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بھی شدید پریشان ہیں۔
کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سی این جی کی قیمتوں ایک بار پھر اضافہ کردیا  گیا. قیمتوں میں اضافہ سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے کیا گیا. سی این جی کی مسلسل بندش اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے برہمی کااظہارکیا۔رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بار بار سی این جی بند ہونے اور نرخوں میں اضافے کی وجہ سے گاڑیاں گھروں میں کھڑی رہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کوئلہ کی کان میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد23 ہوگئی
پیٹرول کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اب شہری گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ اٹھانے کو ہر گز تیارنہیں ہیں۔