امریکی سینیٹر زندہ لیکن آخری رسومات کی تیاریاں شروع

امریکی سینیٹر زندہ لیکن آخری رسومات کی تیاریاں شروع


(24نیوز) امریکا کے سینئر ترین سینیٹر اور صدارت کے سابق امیدوار جان میکین ابھی زندہ ہیں،  لیکن ان کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
امریکا کے سینئر ترین سینیٹر اور صدارت کے سابق امیدوار جان میکین ابھی زندہ ہیں، لیکن ان کی آخری رسومات کی تیاریاں بھی شروع کردگئیں، جان میکین دماغ کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور ان دنوں اپنے آبائی گھر ایریزونا میں مقیم ہیں،  ذرائع کے مطابق جان میکین کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم میں خاندانی تنازع 3 جانیں لے گیا 
سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے بھی گزشتہ ہفتے جان میکین سے ملاقات کی تھی،  نیویارک ٹائمز کے مطابق جو بائیڈن نے بتایا کہ جان میکین کی حالت بہت زیادہ خراب ہے لیکن وہ اب بھی دنیا میں امریکا کی خراب ہوتی ہوئی ساکھ کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

جان میکین کی بگڑتی حالت کے پیش نظر سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کو جان میکین کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے کہا گیا ہے جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جان میکین کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دینے کا کوئی امکان نہیں،  کیونکہ 81 سالہ جان میکین نہیں چاہتے کہ انہیں بلایا جائے تاہم نائب صدر مائیک پینس کے شرکت کا امکان ہے۔