لاڈلے عمران کو عوام مسترد کرچکی ہے: نواز شریف


مانسہرہ (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کا مانسہرہ میں سیاسی پاور شو، لوگوں کی بڑی تعداد کی جلسہ میں شرکت، نواز شریف کا کہنا ہے کہ کےپی کے اگر شہبازشریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا۔ معلوم ہے عوام نے مجھے نااہل کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے مانسہرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اگر شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا، ووٹ کو عزت دی تو کےپی کو نیا بنا دیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پوری دنیا میں خلائی مخلوق الیکشن کا حصہ ہوتی ہے: خورشید شاہ

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ معلوم ہے عوام نے انہیں نااہل کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔ اس قانون کو اسمبلی میں لا کر بدلنا ہو گا، نوازشریف دوبارہ اہل ہو جائے گا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: ساری زندگی (ن) لیگ کا بوجھ اٹھایا، جوتیاں نہیں اٹھا سکتا: چوھدری نثار

نواز شریف نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تم معصوم، بےگناہ ہو اور نوازشریف کو بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر نکال دیا گیا۔ دوسری جانب تیز آندھی کے باعث خیر مقدمی بل بورڈز اور بینرز اکھڑ گئے۔