عمران خان نے اپنے 11نکات میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا: بلاول بھٹو


لاہور (24 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں خطاب، چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کارکن میری طاقت ہیں، پیپلزپارٹی غریبوں کی سیاست کرتی ہے۔

 بلاول بھٹو کا لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مسئلہ اقتدار ہے۔ عمران خان نے اپنے 11نکات میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا، عمران خان نے مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نارووال میں احسن اقبال پر قاتلا نہ حملہ، بازومیں گولی لگنے سے شدید زخمی

نوازشریف نے آج تک ووٹ کو عزت نہیں دی، جمہوریت کےخلاف ہر سازش میں نوازشریف کا کرداررہا۔ خلائی مخلوق سے مقابلہ میاں نوازشریف کا نیا سوشہ ہے۔ آپ کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے تو خلا میں چلے جائیں۔