نگران وزیراعظم کا تاج کس کےسر سجےگا؟ خورشید شاہ نے بتا دیا

  نگران وزیراعظم کا تاج کس کےسر سجےگا؟ خورشید شاہ نے بتا دیا


 سکھر (24 نیوز) کون ہوگا نگران وزیراعظم؟ 2 نام شارٹ لسٹ، خورشیدشاہ نے 15مئی کونام بتانے کا اعلان کردیا، نگران وزیراعظم کا تاج کس کےسر سجےگا؟حکومت اور حزب اختلاف متفق،  جوکردارکا صاف ہوگا وہی ہوگا نگران وزیراعظم، اپوزیشن لیڈرتحریک انصاف کی خواہش کوبھی مدنظررکھیں گے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کا تاج کس کے سر سجے گا؟ حکومت اور حزب اختلاف میں اتفاق ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے 15مئی کونگران وزیراعظم کانام بتانے کااعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نارووال میں احسن اقبال پر قاتلا نہ حملہ، کندھےپر 4 گولیاں لگیں

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتادیا جو کردار کا صاف ہوگا وہی ہوگا نگران وزیراعظم جس کا نام15 مئی تک سامنے آجائے گا۔

نگران وزارت عظمیٰ کو لے کروزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمیں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں لیکن اتفاق نہ ہوسکا۔ حالانکہ وزیراعظم نے کئی بارخورشید شاہ کے دیے گئے ممکنہ نام کی تائید کا اعلان کیا۔ 3 روزقبل بھی وزیراعظم دہراچکےکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ابھی نام دیں قبول کرلوں گا۔

 پڑھنا مت بھولئے: عمران خان ، نواز شریف کا مسئلہ اقتدار ہے: بلاول بھٹو

یاد رہے کہ حکومت 31 مئی کو اپنی مدت پوری کررہی ہے، نگران وزیراعظم کے نام کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی کئی بیٹھکیں ہوچکیں۔ جبکہ خورشید شاہ دیگراپوزیشن رہنماوں سے بھی مشاورت کرچکے۔ اب بس انتظار ہے تو فائنل اعلان کا۔