پاکستانی مارشل آرٹس ماہر نے بھارت اور جرمنی کا ریکارڈ توڑدیا


کراچی (24 نیوز) مارشل آرٹس کے ماہر راشد نسیم کا ایک اور کارنامہ، ایک منٹ میں ہتھیلی سے سب سے زیادہ اخروٹ اور تربوز پھوڑنے کا ریکارڈ، بھارت اور جرمنی کا ریکارڈ توڑدیا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق مارشل آرٹس کےماہر راشد نسیم کا ایک اور کارنامہ، ایک منٹ میں ہتھیلی سے سب سے زیادہ اخروٹ توڑنے اور تربوز پھوڑنےکا نیا ریکارڈ بنالیا۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں 51 تربوز پھوڑے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے تفزی احمد کے پاس تھا۔ جنھوں نے 2011 میں ایک منٹ کے اندر 43 تربوز پھوڑے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نارووال میں احسن اقبال پر قاتلا نہ حملہ، کندھےپر گولیاں لگنے سے شدید زخمی

دوسری جانب مارشل آرٹس ماہر نے ایک منٹ میں 278 اخروٹ توڑ کر بھارت کے پربھارکرریڈی کا ریکارڈ بریک کیا۔ جنھوں نے 251 اخروٹ توڑے تھے۔

اس سے قبل راشد نسیم کے کہنی سے77 کین پھورنے، سر سے 181 اخروٹ توڑنے اور نن چکو کے 5 ریکارڈ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہیں۔