ہری پور میں ظلم کی انتہا، ماں سمیت 3 بیٹیاں قتل


 ہری پور (24 نیوز) ہری پور میں بربریت کی انتہاء، چارزندگیوں کے چراغ گل، ماں سمیت 3 بیٹیاں قتل، نامعلوم افراد نے زہر ملا جوس پلا کر چاروں ماں بیٹیوں کی جان لے لی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کےحوالے کردی گئی۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق ہری پور میں ظلم کی انتہا ہوگئی۔ ایک ہی چھت تلےچار زندگیوں کے چراغ گل کردیے گئے۔ قاتلوں نے ماں کے ساتھ ساتھ تین معصوم بیٹیوں کی بھی نہ چھوڑا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نارووال میں احسن اقبال پر قاتلا نہ حملہ، کندھےپر گولیاں لگنے سے شدید زخمی

صبح دروازہ کھٹکھٹانے پربھی جب کوئی نہ آیا تواہل علاقہ نے گھر میں جاکر دیکھا تو ایک کمرے میں ماں سمیت تینوں بیٹیوں کی ہاتھ پیر بندھی لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے زہر ملا جوس پلا کرچاروں ماں بیٹیوں کی جان لے لی۔ ہولناک واقعہ کے انکشاف کے بعدعلاقہ میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا مت بھولئے:   نگران وزیراعظم کا تاج کس کےسر سجےگا؟ خورشید شاہ نے بتا دیا

پوسٹ مارٹم کے بعدلاشیں ورثا کےحوالے کردی گئیں۔ جبکہ ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پرتشکیل خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی عورت کا خاوند اور بچیوں کا باپ شفاقت مفرور اور ایک مقدمہ میں پولیس کومطلوب ہے۔