بجلی بنانے کا دعویٰ کرنے والے خود بجلی چور نکلے

بجلی بنانے کا دعویٰ کرنے والے خود بجلی چور نکلے


لاہور ( 24 نیوز ) حکومتی بیانات کے برعکس سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں سرعام بجلی چوری کی جارہی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، لیسکو کارروائی کرنے سے  قاصر ہے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق  لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی چوری ہے۔ بجلی چوری کا بوجھ میٹر والوں پرڈال دیا جاتا ہے۔ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک طرف بیان بازی، دوسری طرف تلخ حقیقت، لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں کھلے عام بجلی چوری کی جارہی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:   نگران وزیراعظم کا تاج کس کےسر سجےگا؟ خورشید شاہ نے بتا دیا

ذرائع کے مطابق جاتی امراء چیک پوسٹ پر جتنی لائٹس اور پنکھے چلتے ہیں وہ چوری کی بجلی پر چلتے ہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ بجلی چوروں کو7 سال قید بامشقت اور 1 کروڑ روپےجرمانہ ہوگا۔ اب جاتی امراء میں بجلی چوری پر کیا ایکشن لیا جائے گا یہ دیکھنا باقی ہے۔