کراچی: واٹر پارک سوئمنگ پول میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق

کراچی: واٹر پارک سوئمنگ پول میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق


کراچی ( 24 نیوز ) کراچی میں سپر ہائی وے پر واٹر پارک میں 2 بچے ڈوب گئے، دونوں بچوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق کراچی واٹرپارک میں 2بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں اور انکے نام حماد اور حماس ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بل گیٹس کا بڑا انکشاف، 6ماہ میں تین کروڑ انسان موت کا سامنا کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔