طیارے میں آگ لگنےسے 41 مسافر لقمہ اجل بن گئے

طیارے میں آگ لگنےسے 41 مسافر لقمہ اجل بن گئے


ماسکو (24نیوز) ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے باعث 41 مسافر ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت 78افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات مسافر طیارے کو خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پرواز کے لئے اُڑان بھر چکا تھا،مسافر بردار طیارے کو  ماسکو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، شعلوں میں لپٹے ہوئے طیارے میں13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کہ کچھ نےبھاگ کر اپنی جان بچائی، طیارے میں 78 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ زخمیوں میں سے28 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ باقی متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے،مقامی طیارہ سخوئی سپر جیٹ 100 کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ ماسکو ایئر پورٹ سے پرواز کر کے مرمانسک جا رہا تھا کہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی،طیارے کو پیش آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو آگ نے کس طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسافر طیارے کےرکتے ہی مسافر اور عملے کے ارکان جلتے طیارے سے بد حواسی میں نکل کھڑے ہوئے۔