"چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو"



لاہور( 24نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ'چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو' ساتھ میں نواز شریف کی تصویر بھی لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےوالد سےمحبت کا اظہار اور کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئےسماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ"چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو"، اور ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی آویزاں کی ہوئی ہے۔

واضح رہےسابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے اور کل خود کو  جیل  حکام کےحوالے کردینگے،سابق وزیراعظم جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سےطبی بنیادوں پر6ہفتوں کی رہائی ملی تھی جس کی مدت 7 مئی کوختم ہورہی ہے.