وزیراعظم کے اٹکنے پرمریم نواز کی شعلہ بیانی



چکوال (24نیوز) کبھی رحونیت ،تو کبھی روحونیات وزیراعظم عمران خان لفظ روحانیت ٹھیک سے ادا نہ کر سکے، مریم نواز نے موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا، انہوں نے کہاکہ سیانے کہتے ہیں نقل کیلئے بھی عقل چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے  علاقہ سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران لفظ روحانیت کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم روحانیت کو رعونیت، رحونیت بول گئے، لفظ روحانیت کو باربار غلط دوہراتے رہے بعدازاں فورا خیال آیا کہ کچھ غلط بول دیا،پھربڑی مشکل سے اصل لفظ روحانیت کی ادائیگیکی، پھر معافی مانگتے ہوئے انہوں نے ٹھیک لفظ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد مریم نواز نے بھی خوب شعلہ بیانی کی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیانے کہتے ہیں نقل کیلئے بھی عقل چاہیے،پرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے, پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے،قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے!