چینی سفارتخانےکاعوامی رابطوں کیلئے خوش آئند اقدام

چینی سفارتخانےکاعوامی رابطوں کیلئے خوش آئند اقدام


اسلام آباد( 24نیوزچینی سفارتخانہ نے عوامی رابطوں کے فروغ کےلئے اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں ویزا مرکز قائم کیا ہے، ویزا مرکز 6 سے 10 مئی تک آزمائشی بنیادوں پر جبکہ 13 مئی سے باقاعدہ کام کا آغاز کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانےکے اعلامیےکے مطابق عوامی رابطوں کے فروغ کےلئے اسلام آباد میں ویزا مرکز قائم کیا گیا ہے جس میں بہترسہولیات اور ماحول فراہم کیا گیا ہے، ویزا مرکز 6 مئی سے 10 مئی تک آزمائشی بنیادوں پر کام کرے گا اور10مئی تک ویزا درخواستیں چینی سفارتخانے میں بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں، ویزا مرکز میں دستاویزات کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی اوربائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی میسرہوگی، ویزا سینٹر 13 مئی سے باقاعدہ کام کا ا غاز کرے گا۔

چینی سفارتخانےکے اعلامیےکے مطابق مرکزمیں ہانگ کانگ اورمیکاؤ کے ویزا کی درخواستیں بھی لی جائیں گی، ویزاسینٹرمیں درخواست جمع کروانے کے لئےویب سائٹ کے ذریعے وقت لیناہوگا، ویزا سینٹر چٹھہ بختاور اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے تاہم سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا درخواستیں چینی سفارتخانے میں جمع ہو ں گی، چینی سفارتخانے کے اعلامیےمیں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ویزے کے لئےفیس میں تبدیلی نہیں کی گئی اور ویزا مرکزمیں سروس فیس بھی دیناہوگی۔