پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا چینی گروہ پکڑا گیا



لاہور(24نیوز) ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی رچا کر ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چینی نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر زون 2 رستم چوہان نے کارروائیاں کیں۔ ایف آئی اے نے ڈیوائن ہومز میں کارروائی کرتے ہوئے 8 چینی باشندے گرفتار کر لیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرجمیل میوکی سربراہی میں ٹیم نےکارروائی کی۔ایف آئی اےکےمطابق چینی نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں۔ایف آئی اےاس اسکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چینی لڑکوں کو گرفتارکرچکی ہے۔ملزمان وانگ ہاو،شوئی شیلی،وانگ یزہو،چانگ شیل رائے،پن کھوا جے،وانگ باو،زوا تھی،اور خاتون کین ڈس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔