حکومت نے سید شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا

حکومت نے سید شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) حکومت نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سید شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سید شبر زیدی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔ شبر زیدی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم تیار کی ہے. شبر زیدی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے روح رواں ہیں۔

سید شبر زیدی کا شمار پاکستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں ہوتا ہے۔ شبر زیدی اس سے قبل 2013 میں سندھ کے نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ سید شبر زیدی ان دنوں پاکستان کی معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم اے ایف فرگوسن میں سینئر پارٹنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ سید شبر زیدی سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے ٹرسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے صدر بھی ہیں۔ سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔