امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی دباؤ میں مزید اضافہ

امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی دباؤ میں مزید اضافہ


24نیوز: امریکا مشرق وُسطیٰ کے علاقے میں ایک اور طیارہ بردار بحری جنگی جہاز تعینات کر رہا ہے۔

یہ بات امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہی ہے۔ بولٹن کے مطابق یو ایس ایس ابراہام لنکن کی تعیناتی ’’متعدد پریشان کُن اور اشتعال انگیزی پر مبنی علامات اور خطرات کے اشاروں‘‘ کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان تناؤ عروج پر ہے۔ واشنگٹن نے تہران کے خلاف انتہائی شدید پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔