امریکی نائب وزیر خارجہ ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئیں


اسلام آباد(24نیوز) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ،سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سیکر ٹری خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئیں،  ایلس ویلز سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات بھی متوقع ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایلس ویلز کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدات کےحوالے سے بھی ان کے اس دورہ میں اہم پہلوں پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا،ذرائع ابلاغ کا مزید بتانا تھا کہایران پر پابندیوں اور افغانستان مسائل کے حوالے سے بھی امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

علاوہ ازیں سول اور عسکری حکام سے ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔