"کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی"


اسلام آباد( 24نیوز ) ترجمان پاک افواج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہدا کشمیر کے موقع پر چھ نومبر1947 سے آج تک کے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر  کا یوم شہدائے کشمیر پر تمام شہید کشمیروں کا خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے اپنے  
ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ " 6 نومبر1947 سے اب تک کے تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی نہیں کچل سکتے، 6 نومبر1947 کو بھارتی فوج، ڈوگرہ راجہ مہاراجہ ہری سنگھ اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ گرائے تھے اور پاکستان ہجرت کرنے والے 2 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا"۔