گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روٹی، نان مہنگا

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روٹی، نان مہنگا


حیدرآباد (24 نیوز) تبدیلی کی دعویدار حکومت کے دور میں دو وقت کی روٹی کی خریداری بھی عوام کے لیے مشکل بننے لگی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو حیدرآباد میں نان کی قیمت میں بھی بیس فیصد اضافہ کردیا گیا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافےنےغریب کی روٹی بھی مشکل کردی، حیدرآبادمیں تندورمالکان نےروٹی کی قیمت میں20فیصداضافہ کردیا، جبکہ 10روپےوالانان 12روپے کاکردیا۔ روٹی قیمتوں میں اضافے کےباعث حیدرآباد کےغریب شہریوں کی قوت خرید شدید متاثر ہورہی ہے، جس کی وجہ سےوہ حکومتی پالیسیوں سےسخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب تندور والوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےمجبوراروٹی اورنان مہنگاکرناپڑا، گیس کی قیمت میں چالیس فیصداضافے کی وجہ سے نہ صرف منافع کم ہوا بلکہ روٹیوں کی فروخت میں بھی کمی آئی ہے۔