اسٹیٹ بینک نےتقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہونے کی تصدیق کردی

اسٹیٹ بینک نےتقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہونے کی تصدیق کردی


اسلام آباد(24نیوز) اسٹیٹ بینک نےملک کےبڑے بینکوں کاڈیٹا اور اکاؤنٹس ہیک ہونےکی تصدیق کردی۔ ڈیٹا محفوظ بنانے کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسٹیٹ بینک اور دیگر شیڈولڈ بینکوں کو خط لکھ دیے۔ 

بینکوں کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کا رد عمل آگیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قطر نےبینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ کوملکی تاریخ کا پہلا واقعہ قراردےدیا، اپنے بیان میں کہا کہ اس سے پہلے پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا  کہ پاکستانی صارفین کےڈیٹا پر کئی ممالک میں کیش نکلوایا گیا، کچھ عرصہ قبل مقامی بینکوں کاڈیٹا چوری ہونےکے بعد اسکیمنگ ڈیوائسز سے رقم نکالی گئی، ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل ہیکر نے بینک کا ڈیٹا چوری کیا جس کےبعدچوری کیا گیا ڈیٹا انٹرنیشل بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا،واقعہ کے بعد مرکزی بینک نے حفاظتی اقدامات سخت کردیئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مرکزی بینک نے شیڈول بینکوں کو آئی ٹی سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر کچھ بینکوں نے انٹرنیشنل پیمنٹ بند کردی ہیں جبکہ کچھ بینکوں نے اپنے اے ٹی ایم سروسز محدود کردی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔