حیدر آباد: طالبات کے تھسیس ڈسپلے میں مختلف کلچرز کا عکس

حیدر آباد: طالبات کے تھسیس ڈسپلے میں مختلف کلچرز کا عکس


حیدرآباد(24نیوز)  نجی انسٹیٹیوٹ کی طالبات کی جانب سے تین روزہ ٹیکسٹائل تھسیس ڈسپلے کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات نے مختلف ڈیزائن اور تھیم کے ڈسپلے لگائے۔

حیدرآباد کے نجی انسٹیٹیوٹ کی طالبات نے چھ ماہ کی محنت سے مختلف تھیم پر مبنی تھیسز ڈسپلے سجایا جس میں فوڈ آرٹ ، راجھستانی آرٹ ، پاکستان آرٹ ، ولیج آرٹ سمیت مختلف تھیمز پر مبنی ڈسپلے سیٹ لگائے گئے جہاں جدید فیشن کے ساتھ مختلف کلچرز کو منفرد انداز میں اجاگرکیا گیا۔

طالبات نے ڈیجیٹل پرنٹنگ کی مدد سے اپنے اپنے پراجیکٹ کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ ہاتھ سے تیار کیا ۔  موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ڈریسز ڈیزائن کرکے اس ڈسپلے کی زینت بنائے جہاں شرکاء نے بھی خوشگوار حیرانگی کا اظہار کیا۔

تھسیس ڈسپلے میں حصہ لینی والی طالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے نہ صرف ان کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ لوگوں اور مارکیٹس تک خود کی بنائی ہوئی چیزوں کو رسائی بھی ملتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔