پارٹی فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو جواب دیدیا

پارٹی فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو جواب دیدیا


اسلام آباد(24 نیوز)پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر مان گئی، الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا، پی ٹی آئی نئےوکیل کے ساتھ پیش ہوگی۔

  تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط کا جواب دے دیا، ذرائع  کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے تحریر کردہ خط الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا گیا،  جواب میں تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کے اپنے فیصلے سے کمیشن کو آگاہ کیا سکروٹنی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے جاری پراپیگنڈے کا بھی جواب دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع  کے مطابق  تحریک انصاف نے  الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل پر اعتراض اٹھایا تھا ،اعتراض کے بعد مذکورہ وکیل کیلئے وکالت جاری رکھنا ممکن نہ تھا، تحریک انصاف نے اپنے جواب میں کمیشن کو بتا دیا کہ نئے وکیل کیساتھ سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer