مٹھائی میں چرس

مٹھائی میں چرس


اسلام آباد(عثمان جاوید) اے ایس ایف نے مٹھائی میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی .

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کےاسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پرواز ڈبلیو وائے 346 سے مسقط جانے والے مسافر سے 2کلو 378 گرام چرس ملی، مسافر نے چرس مٹھائی میں چھپا رکھی تھی۔منشیات سمگلر کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ ملزم کو اے ایس ایف حکام نے اے این ایف کے حوالے کردیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔