پاک فضائیہ کے طیاروں کی کراچی میں گھن گرج،بمباری کا مظاہرہ



کراچی (24 نیوز) پاک فضائیہ کے طیاروں کا کراچی میں بمباری کا مظاہرہ، گھن گرج سن کر دشمن پر خوف طاری ہوگیا۔

پاک فضائیہ فائر پاور کے شاندار مظاہرے  جاری ہیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جنگی طیاروں  نے سونمیانی رینج میں فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  پاک فضائیہ کے تمام لڑاکا طیارے فائر پاور کا حصہ بنیں گے۔فائر پاور کا مظاہرہ آج 11بجے نشر ہوگا لڑاکا طیارے بجلی کی رفتار سے اڑتے ہوئے اور طے شدہ اہداف پر بم گراتے نظر آئیں گے۔

تمام لڑاکا طیاروں نے بجلی کی رفتارسے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،معراج ،جے ایف تھنڈر،ایف 16 سمیت تمام لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔۔طیاروں کی گھن گرج اورکرتب دیکھ کر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اورچئیر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب میں کہناتھا کہ ملکی دفاع اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ بھارت کیساتھ حالیہ فضائی جھڑپ میں پاک فضائیہ کی کامیابی نے علاقے کی فضا بدل دی ۔

تقریب میں پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے دہشت گردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ اور زخمی ہونیوالے ساتھیوں کی طبی امداد سمیت عملی اور نظم و ضبط کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer