لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، گل داؤدی رنگا رنگ نمائش کا اعلان

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، گل داؤدی رنگا رنگ نمائش کا اعلان


لاہور(درنایاب) پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں 29 نومبر سے  گل داؤدی کی رنگا رنگ  نمائش  کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

پی ایچ اے لاہور ہیڈ آفس جیلانی پارک میں سالانہ ہونے والی رنگا رنگ گل داؤدی  نمائش  کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ایچ اے لاہور اور ہارٹیکلچر سوسائٹی کےعہدیداران کا خصوصی اجلاس ہوا، ڈائریکٹر زون 3 اختر محمود، ہارٹی کلچر کے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ گل داؤدی کی 29 نومبر کو شروع ہونے والی  نمائش  ایک ہفتہ تک جاری رہے گی،  نمائش  میں 200 سے زائد اقسام کے رنگا رنگ پھول رکھے جائیں گے۔

گل داؤدی  نمائش  میں شہر بھر سے حصہ لینے والے افراد میں بہترین کارکردگی پر انعامات بھی تقسیم کیےجائیں گے، شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے اور گھٹن زدہ ماحول میں تروتازگی کے لیے گل داؤدی  نمائش  شہریوں کو صحت مند تفریح کا موقع فراہم کرے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔