ایف بی آرختم کرکے پاکستان ریونیواتھارٹی قائم کرنےکی منظوری

ایف بی آرختم کرکے پاکستان ریونیواتھارٹی قائم کرنےکی منظوری


اسلام آباد(وقاص عظیم) وزیراعظم نےایف بی آرکوختم کرکےپاکستان ریونیواتھارٹی قائم کرنےکی منظوری دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو ایف بی آر افسران نے مسترد کر دیا ہے اور چیئرمین ایف بی آر کوواضح پیغام دےدیا۔ ذرائع کےمطابق ایف بی آران لینڈریونیو افسران نےتحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، افسران کاموقف ہے کہ اصلاحات کے نام پرایف بی آرکی نجکاری کی جارہی ہے،ایف بی آر میں پرائیویٹ سیکٹرسے ممبرز کولگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔