ماحول کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے:وزیر اعظم



اسلام آباد(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحول کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے،پچھلے ادور میں ماحولیاتی تحفظ پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیات میں تبدیلی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے تمام علاقوں میں جا چکا ہوں،

پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے،ہمیں مستقبل کی نسلوں کے لئے اہم فیصلے کرنا ہوں گے،ماحولیات کا تحفظ دینی فریضہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ماحولیات کا تحفظ دینی فریضہ ہے، قدرتی ماحول کا تحفط ہماری حکومت کی ترجیح ہے، سابق حکومتوں نے ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ نہیں دی، مستقبل کی نسلوں کا احساس کر کے فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہروں میں رہنے والے پاکستان کی خوبصورتی نہیں دیکھ پاتے، خیبرپختونخوا حکومت ملی تو بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، ماحولیاتی تحفظ کیلئے مقامی لوگوں کو شامل کیا، بلین ٹری منصوبے میں بڑی رکاوٹ ٹمبر مافیا تھا، ماضی میں ٹمبر مافیا کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہی۔ ماحولیاتی تبدیلی کا مضمون نصاب میں شامل کر رہے ہیں، لاہور آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے، ماحول سے متعلق تشویش رکھنے والے عظیم لوگ ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer