دو روز بعد روبکار جاری،مریم نواز رہا



لاہور(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا،ان کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کیا گیا، مریم نواز والد کی بیماری کی باعث سروسز ہسپتال میں جیل حکام کی زیر حراست تھیں،ان کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

احتساب عدالت نے  مریم نواز  کی رہائی کی روبکار جاری کر دی، عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ، سیف الملوک کھوکھر اور فیصل الملوک کھوکھر نے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے،عدالتی استفسار پر جوڈیشل رجسٹرار نے7 کروڑ زر ضمانت، پاسپورٹ جمع کرانے کی تصدیق کردی, عدالت نے  مریم نواز  کی رہائی کی روبکار کوٹ لکھپت جیل بھجوا دی۔

رہائی ملتے ہی مریم نواز والد کو لے کر سروسز ہسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس چلی گئیں،میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس جانے کی اجازت دی ہے۔-

واضح رہے کہ 4 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں  مریم نواز    کی درخواست  ضمانت  منظور  کرتے ہوئے احتساب عدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer