نواز شریف نے سروسز ہسپتال سے روانگی کے وقت ڈاکٹرز سے کیا کہا؟

نواز شریف نے سروسز ہسپتال سے روانگی کے وقت ڈاکٹرز سے کیا کہا؟


لاہور(زاہد چودھری)  سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہوئے میاں نواز شریف نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے بہتر وقت میں ملاقات ہوگی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سروسز ہسپتال سے جاتی امراء رہائشگاہ منتقل ہوگئے۔ سروسز ہسپتال میں علاج کرنے والا نوازشریف کا میڈیکل بورڈ تحلیل کر دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ ختم ہو گیا۔ اب شریف سٹی کے ڈاکٹرز نوازشریف کو دیکھیں گے۔ 12 کے قریب ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔  ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ شریف سٹی کے ڈاکٹروں کو علاج کا مکمل ریکارڈ دے دیا۔ سابق وزیراعظم نے ڈاکٹروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے میراعلاج کیا جس پر میں آپکا مشکور ہوں،آپ لوگوں سے کسی بہتر وقت پر ملاقات ہو گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔